سینیٹر (پی پی پی) شٰیری رحمان: اگر عمران خان ”سلیکٹڈ “ نہیں تو لفظ پر پابندی کیوں لگوارہے ہیں؟

سینیٹر (پی پی پی) شٰیری رحمان: اگر عمران خان ”سلیکٹڈ “ نہیں تو لفظ پر پابندی کیوں لگوارہے ہیں؟

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی زبان سے ادا ہونے والا ’سلیکٹڈ‘ کا لفظ عمران خان کی پہچان بن گیاہے۔ اگر وہ سلیکٹڈ ‘نہیں تو لفظ پر پابندی کیوں لگوارہے ہیں؟ قومی اسمبلی میں لفظ ’سلیکٹڈ‘ پر پابندی کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان نے ’سلیکٹڈ‘ کے لفظ پر کل تالیاں بجائی تھیں اور آج قومی اسمبلی میں پابندی لگوادی ہے۔ قومی اسمبلی میں ’سلیکٹڈ‘ کے لفظ پر پابندی لگوانا دراصل عمران خان کے دل کا چور ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ اپنے حریفوں کو چور اور ڈاکو کہنے والے عمران خان کو لفظ ’سلیکٹڈ‘ سے اتنا خوف مضحکہ خیز ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ’سلیکٹڈ ‘کے ایک لفظ میں عمران خان کی پوری سیاست کو سمودیاہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *