وزیراعظم نے کراچی کی صورتحال کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم نے کراچی کی صورتحال کا نوٹس لے لیا

وزیرِ اعظم عمران خان نے کراچی کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کراچی کےتمام ارکانِ اسمبلی کو عیداور یوم آزادی کے موقع پر اپنے حلقوں میں رہنے کی ہدایت کردی ۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کے دہائیوں پرانے مسائل کے حل کے لیے جامع پیکج بنارہی ہے، تمام ارکانِ اسمبلی کراچی کے عوام کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کریں ۔ واضح رہے شہر میں دو روزہ طوفانی بارش کے باعث تباہی کے مناظر نظر آنے لگے۔شہر کے بیشتر علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے کئی علاقوں میں کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں 12افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کئی جگہ قربانی کیلئے لائے گئے جانور بھی ہلاک ہوئے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *