کشمیریوں کو مودی حکومت نے جبر کرکے عید کی نماز اور قربانی سے روکا، فردوس عاشق اعوان

کشمیریوں کو مودی حکومت نے جبر کرکے عید کی نماز اور قربانی سے روکا، فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کشمیری مسلمانوں کو مودی حکومت نے جبر کرکے عید کی نماز اور قربانی سے روکا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیمں دیکھیں کہ بھارت نے کس طرح جبر کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں علاج معالجے کی سہولتیں بھی دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کا چورن اب نہیں بکے گا، بھارت بھول چکا ہے کہ جذبے پابند سلاسل نہیں ہوسکتے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *