پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ڈھائی کروڑ کی پہلی گرانٹ مل گئی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ڈھائی کروڑ کی پہلی گرانٹ مل گئی

انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے عائد جرمانے کی پہلی قسط جمع کرانے کیلئے سندھ حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ڈھائی کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کردی۔ ذرائع کےمطابق سندھ حکومت نےپاکستان ہاکی فیڈریشن کو 10 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی ہے پاکستان ہاکی فیڈریشن مالی مشکلات سے دوچار ہے ، پی ایچ ایف کےاکاؤنٹ میں گزشتہ ماہ صرف تین ہزارروپے تھے۔ ذرائع کے مطابق جرمانہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 19اگست ہے، پی ایچ ایف کو جرمانے کی پہلی قسط کی مد میں تقریبا 9ہزار یورو جمع کرانے ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری آصف باجوہ نے تین ہفتے قبل وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کرکے دس کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرائی تھی جس کی چار قسطوں میں ادائیگی کی جائے ۔ سندھ حکومت ماضی میں بھی ہاکی فیڈریشن کو دس کروڑ روپے کی گرانٹ دے چکا ہے

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *