کلبھوشن کو قونصر رسائی بھارتی جواب کا انتظار ہے، ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی تیاریاں کی جارہی ہیں، دفتر خارجہ

کلبھوشن کو قونصر رسائی بھارتی جواب کا انتظار ہے، ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی تیاریاں کی جارہی ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد(خبر ایجنسی ) ترجمان دفترخارجہ پاکستان نےکہاہےکہ بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی باضابطہ طور پر پیشکش کردی ہے ، قونصلر رسائی کی فراہمی سے متعلق بھارت کے جواب کا انتظار ہے، ٹرمپ کےدورہ پاکستان کی تیاریاں کی جارہی ہیں، طالبان کیساتھ مذاکرات میں نیک نیتی کیساتھ سہولت کار کا کردار ادا کر رہےہیں۔دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کو قونصلررسائی دینے پر کام ہو رہا ہے ،اس سلسلے میں عالمی عدالت کے فیصلے کے مطابق اقدامات کئے جا رہے ہیں، بھارت کو قونصلررسائی سے متعلق جمعہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان طالبان کے ساتھ مذاکرات میں نیک نیتی کے ساتھ سہولت کار کا کردار ادا کر رہاہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *