ٹیکس فائلرز 15 سے 22 لاکھ ہوگئے، چھوٹے بڑے دکانداروں کو نیٹ میں لانے کیلئے فکس ٹیکس تجاویز

ٹیکس فائلرز 15 سے 22 لاکھ ہوگئے، چھوٹے بڑے دکانداروں کو نیٹ میں لانے کیلئے فکس ٹیکس تجاویز

اسلام آباد وفاقی حکومت کی ٹیکس بیس بڑھانے کی کوششوں کے نتیجہ میں گزشتہ ایک سال کے دوران ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 7لاکھ 15 ہزار 987 کاریکارڈ اضافہ ہواہے ، جنگ کو دستیاب فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اعداد وشمار کے مطابق 29جولائی 2019 کو شام پانچ بجے تک ٹیکس گوشوارے جمع کرانیوالے افراد کی تعداد 21لاکھ 94ہزار141تک پہنچ گئی ،اس میں آن لائن اور مینول دو نوں اقسام کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانیوالے شامل ہیں ، ذرائع کے مطابق 21لاکھ 94ہزار141ٹیکس دہندگان میں سے ساڑھے سات لاکھ افراد تنخواہ دار ٹیکس دہندگان ہیں ان میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کےملازمین شامل ہیں، ایک لاکھ کمپنیاں ( ایسوسی ایشنز آف پرسنز ) ہیں، حالیہ ایمنسٹی سکیم کےدوران بھی 35ہزار سے 40ہزار تک نان فائلر ز نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے اور اس سے بھی ٹیکس بیس میں اضافہ کرنےمیں مدد ملی ، ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ایک لاکھ کمپنیوں میں سے 60ہزار کمپنیاں ٹیکس گوشوارے جمع کراتی ہیں باقی کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقداماتکئےجارہے ہیں ، ٹیکس سال 2018کےٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 2اگست تک ہے، ایف بی آر ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ دواگست2019 تک ٹیکس گوشوارے جمع کرانیوالوں کی تعداد 22لاکھ سے بڑھ جائیگی ،ایف بی آرکے مطابق ایک کینال(500مربع گز) رقبہ کے گھر اور ایک ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ 2اگست سے قبل ٹیکس گوشوارے جمع کر ا کر فائلر بن جائیں ، 2اگست کے بعدایک کینال گھروں اور ایک ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کےایک لاکھ سے زائد نان فائلرز کو مرحلہ وار نوٹسز جاری کئے جائینگے ،ذرائع کے مطابق ایف بی آر موٹروییکل رجسٹریشن اتھارٹیز ، پراپرٹی ایکسائز دفاتر، بنکوں ، نادرا اور دیگر ذرائع سے ڈیٹا اکھٹا کر لیا ہے، ایک کینال رقبے کے حامل گھروں یا ایک ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں کے مالکان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی، ایف بی آر کے ذیلی ادارے پرال نے تمام ڈیٹا اپ ڈیٹ کر لیا ہے ، 21لاکھ 94ہزار ٹیکس بیس میں سے تقربیاً ساڑھے چھ لاکھ افراد ایسے ہیں جو صرف فائلر ز ہیں ، ایف بی آر کے ترجمان اور ممبر پالیسی آئی آر ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے تصدیق کی کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ٹیکس بیس میں سات لاکھ15ہزار987افراد کا اضافہ ہوا ہے اور 2018کے دوران ٹیکس گوشوارے جمع کرانیوالوں کی تعداد 21لاکھ 94ہزار سے بڑھ چکی ہے ، گزشتہ برس ٹیکس گوشوارے جمع کرانیوالوں کی تعداد 14لاکھ78ہزار154تھی جبکہ آئندہ پانچ برسوں میں ٹیکس بیس میں 40لاکھ سے 50لاکھ تک لے جانے کا ہدف ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *