حکومت کو عام آدمی کے مسائل کا احساس ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

حکومت کو عام آدمی کے مسائل کا احساس ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کو عام آدمی کے مسائل کا احساس ہے، غریب کی فلاح و بہبود کا ایجنڈا لے کر برسراقتدار آئے ہیں، عام آدمی کی حالت بدلیں گے۔ لاہور سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نےکہا کہ وطن عزیز میں حکومتیں بدلتی رہیں مگر عام آدمی کے حالات نہیں بدلے، ماضی میں عام آدمی کو بری طرح نظر انداز کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو روٹی، کپڑا اور مکان کے نام پر دھوکا دیا گیا، تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں کا مرکز اورمحور عام آدمی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ حکومت عوام کے حقوق کی نگہبانی کرے گی، عام آدمی کی فلاح و بہبود کی ذمے داری کو فرض نہیں ،عبادت سمجھ کر پورا کریں گے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *