زرداری کی آصفہ اور فریال کے ہمراہ عدالت آمد

زرداری کی آصفہ اور فریال کے ہمراہ عدالت آمد

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اپنی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری اور بہن فریال تالپور کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ کر رہا ہے۔آصف علی زرداری آصفہ بھٹو زرداری اور فریال تالپور کے ہمراہ عدالت میں موجود ہیں، ان کے علاوہ سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویزاشرف بھی کمرۂ عدالت میں موجود ہیں۔ سابق چیئرمین سینیٹ نیر بخاری، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک ، فرحت اللہ بابر، فیصل بٹ اور زمرد خان سمیت دیگر پیپلز پارٹی کے رہنما اور وکلاء کی بڑی تعداد کمرۂ عدالت میں موجود ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا کورٹ روم نمبر 2ججز کی آمد سے قبل ہی کھچا کھچ بھر گیا تھا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *