’’کھلنڈرے کے پاس اپوزیشن کو ستانے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں‘‘

’’کھلنڈرے کے پاس اپوزیشن کو ستانے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں‘‘

مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کھلنڈرے نیازی خان کے پاس اپوزیشن کو ستانے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں۔لاہور کی احتساب عدالت کے باہر پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک چلانے میں ناکام ہو گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزراء ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے ہیں، ان کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں ہے، حکومت کے وزراء سوائے تنقید کےکچھ نہیں کر رہے۔حمزہ شہباز کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہنگائی نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے، رمضان کی آمدسےپہلےچیز مہنگی ہو گئی ہے، اتنی بری حالت کبھی نہیں دیکھی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *