حمزہ شہباز کی گاڑی سے عطاء تارڑ کو اتار لیا گیا

حمزہ شہباز کی گاڑی سے عطاء تارڑ کو اتار لیا گیا

آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی نیب لاہور میں پیشی کے موقع پر نیب حکام نے ان کے ترجمان عطاء تارڑ کو ساتھ جانے نہیں دیا گیا۔آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز نیب آفس لاہورپہنچ گئے، تاہم حمزہ شہباز کی گاڑی کو نیب لاہور آفس کے باہر روک لیا گیا۔ نیب حکام نے حمزہ شہباز کے ترجمان عطاء تارڑ کو حمزہ کے ساتھ جانے کی اجازت نہیں دی، عطا تارڑ کو گاڑی سے اتار کر حمزہ شہباز کو نیب آفس گاڑی سمیت جانے کی اجازت دے دی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *