”بھارتی فضائیہ نے کیا کارروائی کی ہمیں معلوم نہیں“ بھارتی وزیر دفاع…

”بھارتی فضائیہ نے کیا کارروائی کی ہمیں معلوم نہیں“ بھارتی وزیر دفاع…

نئی وہلی (مانیٹرنگ ڈیسک بھارت نے آج علی الصبح پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ۔ بھارتی فضائیہ پاکستان میں ائیر اسٹر ائیک کا دعوی کرتا رہا لیکن بھارتی وزیر دفاع اس سے لاعلم نکلے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستان پر
بھارتی ائیرفورس کی ائیرسٹرائیکس سے متعلق علم نہیں ہے۔ بھارتی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ نے کیا کاروائی کی ہمیں نہیں معلوم۔ یاد رہے کہ آج صبح بھارتی ایئر فورس کی جانب سے دراندازی کی کوشش کی گئی جس کے بعد پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے مظفرآباد میں داخل ہونے کی کوشش کر کے بھارتی فضائیہ کے طیارے نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کی۔ علی الصبح ابتدائی ٹوئٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنڑول کی خلاف ورزی کی، جس پر پاک فضائیہ فوری طور پر حرکت میں آئی جبکہ بھارتی طیارے واپس چلے گئے۔معاملے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے ایک اور پیغام میں کہا کہ بھارتی طیاروں نے مظفرآباد سیکٹر سے گھسنے کی کوشش کی جس پر پاک فضائیہ نے فوری اور بروقت کارروائی کی۔ جس کے باعث بھارتی طیارے نے عجلت میں فرار ہوتے ہوئے بالاکوٹ کے قریب ایک ہتھیار پھینکا تاہم خوش قسمتی سے اس سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی دراندازی کے واقعے میں کوئی جانی یامالی نقصان نہیں ہوا تاہم پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *