پاکستان میں ہدف کو نشانہ بنا دیا، بھارتی فضائیہ کا بڑا دعویٰ

پاکستان میں ہدف کو نشانہ بنا دیا، بھارتی فضائیہ کا بڑا دعویٰ

بھارت(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے آج علی الصبحپاکستان میں در اندازی کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ۔ اس حوالے سے بھارتی فضائیہ کے حکام نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی طیارے انبالہ ائیر بیس سے اڑے۔ بھارتی فضائیہ کے حکام نے دعویٰ کیا کہ بھارتی طیاروں
نے بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی کیے بغیر اہداف کو نشانہ بنایا۔بھارتی فضائیہ کے حکام نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فضائی کارروائی تین منٹ پر محیط تھی ۔ یاد رہے کہ آج صبح بھارتی ایئر فورس کی جانب سے دراندازی کی کوشش کی گئی جس کے بعد پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے مظفرآباد میں داخل ہونے کی کوشش کر کے بھارتی فضائیہ کے طیارے نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کی۔علی الصبح ابتدائی ٹوئٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنڑول کی خلاف ورزی کی، جس پر پاک فضائیہ فوری طور پر حرکت میں آئی جبکہ بھارتی طیارے واپس چلے گئے۔معاملے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے ایک اور پیغام میں کہا کہ بھارتی طیاروں نے مظفرآباد سیکٹر سے گھسنے کی کوشش کی جس پر پاک فضائیہ نے فوری اور بروقت کارروائی کی۔جس کے باعث بھارتی طیارے نے عجلت میں فرار ہوتے ہوئے بالاکوٹ کے قریب ایک ہتھیار پھینکا تاہم خوش قسمتی سے اس سے کسی قسم کا کوئی
نقصان نہیں ہوا۔بعدازاں ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹر پر مذکورہ مقام کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی دراندازی کے واقعے میں کوئی جانی یامالی نقصان نہیں ہوا تاہم پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *