آصف زرداری تحریک انصاف کی سب سے بڑی اتحادی جماعت کو حکومت سے الگ کرنے کی کوششوں میں کامیابی. . .

آصف زرداری تحریک انصاف کی سب سے بڑی اتحادی جماعت کو حکومت سے الگ کرنے کی کوششوں میں کامیابی. . .

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری اور جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا کے درمیان بیک ڈور رابطے، پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی نے پیر پگارا سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق جام مدد علی نے پیر پگارا کو سابق صدر کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق جام مدد علی کی
پیر پگارا سے ملاقات میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری اور گھر پر محاصرے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔پیر پگارا نے آغا سراج کے گھر پر محاصرے کی مذمت کی، پیر پگارا نے جمہوری حکومت سے تعاون کا مکمل یقین دلایا۔ذرائع کے مطابق پیر پگارا اور وزیر اعلی سندھ سے جلد باضابطہ ملاقات ہوگی، ملاقات میں نیب کی یکطرفہ کارروائیوں اور دیگر سیاسی امور پر غور کیاجائے گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *