نواز شریف کے دوبارہ جیل جانے کے بعد مریم نواز نے نئی تحریک کا اشارہ دے دیا، سوشل میڈیا پر. . .

نواز شریف کے دوبارہ جیل جانے کے بعد مریم نواز نے نئی تحریک کا اشارہ دے دیا، سوشل میڈیا پر. . .

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) طویل عرصے تک خاموش رہنے والی مریم نواز نے بھرپور سیاسی جدوجہد کی جانب اشارہ دیتے ہوئے سیاسی نوعیت کی تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز ایک طویل عرصے سے انتہائی پر اسرار خاموشی اختیارکئیے ہوئے تھیں ۔انکی اس خاموشی کے پیچھے موجود محرکات
کبھی سیاسی قرار دئیے جاتے تو کبھی جذباتی۔ تاہم میاں نواز شریف کی علالت کے بعد ایک بار پھر مریم نواز متحرک ہو گئیں۔اس دوران انہوں نے میڈیا سے بھی بات چیت کی اور کارکنان کے سیاسی جذبات کو متحرک کرنے کا سبب بنیں تاہم اس کے باوجود وہ لمبے عرصے سے سیاسی طور پر غیر متحرک ہیں۔تاہم شائد انہوں نے ایک بار پھر عملی سیاست میں متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر اپلوڈ کی جس میں وہ کارکنان کے سامنے مخصوص پوز بنائے ہوئے ہیں۔ انکی یہ تصویر انکے نئے سیاسی سفر کے آغاز کا اشارہ ہو سکتی ہے۔دوسری جانب معروف قانون دان راجہ عامر عباس نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی خاموشی کے پیچھے انکی لیگل ٹیم کا ہاتھ ہے۔انکا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی لیگل ٹیم انکو یہ سمجھانے میں کامیاب ہوچکی ہے کہ عدالتوں کے خلاف بیان دے کر عدالت سے ریلیف نہیں لیا جا سکتا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *