وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری سے استعفے کا مطالبہ کردیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری سے استعفے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ،وفاقی وزیر فواد چوہدری سے تنگ آچکے ہیں اور ان سے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جب سے نئی حکومت آئی ہے، تب سے میڈیا غیرمعمولی صورتحال کا سامنا کررہا ہے۔اس وقت میڈیا ہاوسز
کافی مشکلات کا شکار ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کو بھی ان حالات کا ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے۔ یہ بھی اطلاعات تھیں کہ وزیر اعظم عمران خان بھی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں اور وزیر اعظم عمران خان یہ محسوس کرتے ہیں کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ٹھیک طریقے سے حکومت کی ترجمانی نہیں کر پائے۔جس کے باعث وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی تبدیلی کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور معاون خصوصی نعیم الحق کے درمیان پی ٹی وی معاملے پر تنازعے کے بعد وزیراعظم نے نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعظم نے فواد چودھری کو کل سہ پہر تین بجے ملاقات کیلئے طلب کرلیا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سے تنگ آچکے ہیں ۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر فواد چوہدری سے استعفیٰ طلب کر لیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے ایم ڈی پی ٹی وی کے مسئلے کو سنجیدہ لینا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں ن لیگ کی
ترجمان مریم اورنگزیب سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں فواد چودھر ی نے مریم اورنگزیبسے پی ٹی وی کے معاملے پر مدد کی درخواست کی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *