پاکستانیو تیار ہوجاؤ، آج سے پھر بارشیں کب تک سلسلہ جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ملک بھر کےلئے بڑی پیش گوئی کردی

پاکستانیو تیار ہوجاؤ، آج سے پھر بارشیں کب تک سلسلہ جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ملک بھر کےلئے بڑی پیش گوئی کردی

لاہو ر(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے سوموار کی شام سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برسیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم سوموار کی
شام سے بارش کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہوگا جس سے لاہور اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوگی۔ کراچی میں بھی بادل چھائے رہیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سرد ترین مقام کالام رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12 ریکارڈ کیا گیا جبکہ استور منفی آٹھ، سکردو میں منفی سات، زیارت میں منفی تین اور کوئٹہ میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *