ٹماٹر کی قیمتوں کو آگ لگ گئی، فی کلو کتنے میں مل رہے ہیں؟ پتہ لگتے ہی آپ بھی غصے سے لال پیلے ہوجائیں گے

ٹماٹر کی قیمتوں کو آگ لگ گئی، فی کلو کتنے میں مل رہے ہیں؟ پتہ لگتے ہی آپ بھی غصے سے لال پیلے ہوجائیں گے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر لاہور میں ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور سرکاری نرخ نامے میں بھی ٹماٹر نے سنچری مکمل کر لی ہے جس کے باعث لاہوریوں کے چہرے بھی ٹماٹر کی طرح سرخ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ اور سرکاری ریٹ لسٹ میں ٹماٹر کی قیمت
میں 45 روپے کا فرق ہے، اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر 150 روپے فی کلو جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ میں بھی ٹماٹر گزشتہ روز کی نسبت 11 روپے اضافے کے بعد 105 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری اور اوپن مارکیٹ کے ریٹ میں بہت فرق ہے اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہیں جبکہ دکاندار اپنی من مانیاں کررہے ہیں۔دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ منڈی سے انہیں 140 روپے فی کلو میں ٹماٹر مل رہے ہیں تووہ سرکاری ریٹ کے مطابق کیسے فروخت کریں، حکومت منڈی میں ٹماٹر کے ریٹ کو کنٹرول کرے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *