پاکستان اور بھارت میں انتہائی مقبول اداکار فواد خان کے خلاف پاکستان میں مقدمہ درج، وہ کیا انتہائی سنگین غلطی کر بیٹھے؟ جانیے

پاکستان اور بھارت میں انتہائی مقبول اداکار فواد خان کے خلاف پاکستان میں مقدمہ درج، وہ کیا انتہائی سنگین غلطی کر بیٹھے؟ جانیے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیو ٹیموں کے ساتھ عدم تعاون پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے اداکاری فواد خان سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے لیے ٹائٹل سانگ گانے والے فواد خان بچوں کو پولیو ویکسین نہ پلوا کر مشکل میں
پھنس گئے ہیں، لاہور میں پولیو ورکرز کی ٹیم فواد خان کے گھر پہنچی تو ان کی اہلیہ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کردیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اداکار فواد خان کی اہلیہ صدف خان نے بچوں کو پولیو قطرے نہیں پلانے دئیے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کی پولیو ٹیموں کیساتھ تعاون نہ کرنےوالوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 4مقدمات تھانہ فیصل ٹاؤن اور2مقدمات تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج کرائےگئے۔واضح رہے کہ لاہور میں ایک پولیو کا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *