آپریشن کے بعد مریض کے پیٹ سے دو کلو وزنی پتھر، سکے اور بوتل کے ڈھکنے برآمد، اس نے یہ کیوں نگلے؟ وجہ جان کر پوری دنیا ششدر رہ گئی

آپریشن کے بعد مریض کے پیٹ سے دو کلو وزنی پتھر، سکے اور بوتل کے ڈھکنے برآمد، اس نے یہ کیوں نگلے؟ وجہ جان کر پوری دنیا ششدر رہ گئی

جنوبی کوریا(ویب ڈیسک) شمالی کوریا کے ایک شخص نے کئی برس قبل اپنی اداسی دور کرنےکے لیےالم غلم اشیا کھانی شروع کردی اور اب پیٹ کےدرد کی شکایت پر ان کےپیٹ سے ساڑھے چار پونڈ یا دو کلوگرام وزنی سکے، بوتل کے ڈھکنے اور دیگر اشیا برآمد ہوئی ہیں۔ ابتدائی اسکین اور ایکسرے
سے معلوم ہوا کہ 54 سالہ شخص کے پیٹ میں جگہ جگہ سکّے اور بوتل کے ڈھکنے بھرے ہیں اور بہت مشقت کے بعد اس کا پیٹ صاف کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق سیئول سے کچھ دور گویانگ کے علاقے سے اس شخص کو پیٹ کے درد کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا تو وہ درد سے تڑپ رہا تھا اور اس نے اعتراف کیا کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہے اور دوا کے ساتھ ساتھ اپنا ذہنی تناؤ دور کرنے کے لیے سکے اور ڈھکنے نگلتا رہا اور کبھی کبھار اس نے گول پتھر بھی کھائے۔ ماہرین نے پہلے سکے ٹیوب (گیسٹرواسکوپی) کے ذریعے نکالنے کی کوشش کی لیکن کچرے کی بڑی مقدار کی وجہ سے ایک ایک کرکے تمام کاٹھ کباڑ نکالا گیا اور اس کی تفصیل امریکن جرنل آف میڈیکل کیس میں شائع ہوئی ہیں۔ اس طویل آپریشن میں کئی گھنٹے لگے اور مریض کو 9 روز تک ہسپتال میں رکھا گیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *